فائل فوٹو
فائل فوٹو

ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاکستان ٹیم دبئی پہنچ گئی

ابو ظہبی: آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کپتان فاطمہ ثنا کی قیادت میں دئبی پہنچ گئی۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ویمن کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ویمن ٹیم کی پلیئرز باصلاحیت اور ٹیلنٹڈ ہیں، امید ہے کہ ویمن کرکٹ ٹیم آئی سی سی ویمن ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی دکھائے گی۔

روانگی سے قبل قومی کپتان فاطمہ ثنا کا کہنا تھا کہ اچھی کرکٹ کھیلیں گے، کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے، آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔

کپتانی کی وجہ سے مجھ پر کوئی دباؤ نہیں ہے، میں کپتانی کرتی رہی ہوں، مجھے مینجمنٹ اور کھلاڑیوں کی بہت سپورٹ حاصل ہے اس لیے مختلف محسوس نہیں ہو رہا،فاطمہ ثنا نے کہا کہ گروپ میں بڑی ٹیموں کا کوئی دباؤ نہیں، ہمیں میچ کے دن بس اچھا کھیلنا ہے۔