فائل فوٹو
فائل فوٹو

پولیو ڈیوٹی کیلیے لکی مروت جانے سے انکار،11پولیس اہلکار فارغ

بنوں: افسران کا حکم نہ ماننے پر بنوں پولیس کے 11 اہلکاروں کو ملازمت سے فارغ کر دیا گیا۔

ڈی پی او بنوں ضیاء الدین کے مطابق پولیس اہلکاروں کو پولیو ڈیوٹی کے لیے لکی مروت بھیجا جانا تھا لیکن اہلکاروں نے افسران کا حکم ماننے سے انکار کیا جس پر انہیں برخاست کر دیا گیا ہے۔

ملازمت سے برخاست کیے گئے پولیس اہلکاروں میں ہیڈ کانسٹیبل شیر اسلم، ہیڈ کانسٹیبل میر زمان،ایف سی ذہین اللہ، فرید اللہ، توصیف اللہ، ایل ایچ سی حضرت اللہ،  ایف سی ایم قیاز، ایل ایچ سی بختیار، ایف سی فرمان اللہ اور انور علی شامل ہیں۔