مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے نتائج ناقابل تصور ہوں گے: جی سیون ممالک

جی سیون ممالک نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے نتائج ناقابل تصور ہوں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جی سیون ممالک نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی خطے کو ایک بڑے تنازع میں گھسیٹ سکتی ہے۔

جی سیون ممالک کا کہنا ہے کہ کوئی بھی ملک مشرق وسطیٰ میں مزید کشیدگی سے فائدہ نہیں اٹھا سکتا۔

دوسری جانب عرب میڈیا نے کہا ہے کہ پینٹاگون نے اعلان کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امریکا اضافی فوج بھیج رہا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل اور حزب اللّٰہ میں بڑھتے تنازعے کے باعث امریکا نے یہ فیصلہ کیا ہے، مشرق وسطیٰ میں 40 ہزار سے زائد امریکی اہلکار پہلے ہی تعینات ہیں۔