ان کے بارے میں پی ٹی آئی والے کہتے رہے کہ ہماری بات ہوگئی ہے،فائل فوٹو
ان کے بارے میں پی ٹی آئی والے کہتے رہے کہ ہماری بات ہوگئی ہے،فائل فوٹو

پارلیمنٹ سپریم کورٹ کے تابع نہیں ، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد: وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں کیس کے فیصلے پر عمل نہ کرنے پر وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی نہیں ہوسکتی، یوسف رضا گیلانی والی تاریخ اب نہیں دہرائی جاسکتی، مخصوص نشستوں کا معاملہ نظرثانی کیلئے سپریم کورٹ میں ہے، فل کورٹ یہ معاملہ سنے اور قوم کو بھنور سے نکالے،سپریم کورٹ آئین و قانون کے خلاف فیصلے کرتا ہے تو اس پر عمل نہیں ہوسکتا۔

وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا  کہ آئین کہتا ہے عدالت عظمیٰ آئین کے تابع اپنے فیصلے دے گی، پارلیمنٹ سپریم کورٹ کے تابع نہیں ، جسٹس منصور علی شاہ کا ایکٹ غیرقانونی ہے، انہیں کمیٹی اجلاس میں جانا چاہیے تھا، جسٹس منصور علی شاہ جس قانون کو اپنے مفاد میں نہیں سمجھتے اس پر عمل کرنے کو تیار نہیں ہیں ،8 ججوں کے فیصلے پر ساتھی ججز کہہ رہے ہیں اس فیصلے پر عملدرآمد آئین کی خلاف ورزی کیے بغیر نہیں ہوسکتا. پی ٹی آئی جلسے نہیں کررہی تشدد کیلئے واقعہ تلاش کررہی ہے.