سپریم کورٹ کے تین سینئر ججوں پر مشتمل جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے، فائل فوٹو
سپریم کورٹ کے تین سینئر ججوں پر مشتمل جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے، فائل فوٹو

علیمہ خان نے 5 اکتوبر کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان کردیا

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے 28 ستمبر کو پنڈی میں جلسہ کرنے کا بولا ہے، جبکہ لاہور میں مینار پاکستان پر 5 اکتوبر کو احتجاج کے لیے این او سی اپلائی کر دیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ ایک انسان گدی نہ چھوڑنے کے لئے پورے ملک کو داؤ پر لگا دے گا۔ یہ سپریم کورٹ کو دفن کر دیں گے، بانی پی ٹی ائی نے کہا 28 ستمبرکو پنڈی میں جلسہ کریں۔

علیمہ خان نے کہا کہ انھوں نے این او سی نہیں دینا، ہمیں کہیں بکرامنڈی میں پھینک دیں گے۔ اگر شہر کے اندر اجازت نہ ملی تو ہم جلسے کو احتجاج میں تبدیل کردیں گے ۔لاہور مینار پاکستان پر 5 اکتوبر کو احتجاج کے لئے این او سی اپلائی کر دیا ہے۔