حزب اللّٰہ کی سینئر کمانڈر ابراہیم قبیسی کی شہادت کی تصدیق

حزب اللّٰہ نے اپنے سینئر کمانڈر ابراہیم قبیسی کی شہادت کی تصدیق کردی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق حزب اللّٰہ نے بتایا ہے کہ ابراہیم قبیسی بیروت میں اسرائیل کے فضائی حملے میں شہید ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ لبنان پر اسرائیل کی جانب سے بدترین حملے کیے جارہے ہیں، میزائل شہری آبادیوں پر برسائے گئے، جاں بحق افراد کی تعداد 570 سے زیادہ ہوگئی ہے اور اٹھارہ سو سے زیادہ زخمی ہیں۔

لبنان میں تعلیمی ادارے ایک ہفتے کےلیے بند ہیں، حزب اللّٰہ کے اسرائیل پر جوابی حملے میں 300 سے زیادہ راکٹ داغے گئے، ڈرون حملے بھی کیے گئے۔

حزب اللّٰہ نے اسرئیلی بحری اڈے سمیت کئی اہداف کو نشانہ بنایا، عراقی مزاحمتی تنظیم نے بھی جولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی اہداف پر حملہ کیا، کئی ممالک کی ایئر لائنز نے تل ابیب اور بیروت کے لیے پروازیں روک دی ہیں۔

چین اور امریکا کے بعد برطانیہ نے بھی اپنے شہریوں کو فوری لبنان چھورنے کی ہدایت کی ہے، لبنان سے برطانوی شہریوں کو نکالنے کے لیے 700 فوجی قبرص میں تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔