خطے میں تشدد اور بڑھتی کشیدگی کے اثرات خطرناک ہوں گے: سعودی عرب
بین الاقوامی برادری، فریقین خطے میں تنازعات کے خاتمے کے لیے ذمے داریاں ادا کریں
September 25, 2024 · بام دنیا
سعودی عرب(اُمت نیوز)سعودی عرب نے لبنان میں جاری صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں تشدد، سلامتی اور بڑھتی کشیدگی کے اثرات خطرناک ہوں گے۔
سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فریق تحمل کا مظاہرہ کریں، خطے اور عوام کو جنگ کے خطرات سے دور رکھیں۔
وزارت خارجہ نے کہا کہ بین الاقوامی برادری، فریقین خطے میں تنازعات کے خاتمے کے لیے ذمے داریاں ادا کریں۔
سعودی عرب نے لبنان کی خود مختاری کا احترام کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔