جاگیردار اور مزدور کی نمائندگی سرمایہ دار کررہے ہیں،خالد مقبول

کراچی (اُمت نیوز)وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان کے ایوانوں میں کسانوں کی نمائندگی جاگیردار اور مزدور کی نمائندگی سرمایہ دار اور عوام کی نمائندگی خاندان کررہے ہیں۔

نیویارک میں جیو نیوز کے نمائندے عظیم ایم میاں کو انٹرویو دیتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کا واحد طریقہ تعلیم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نوجوانوں کی آبادی 18 کروڑ ہے، یہ نوجوان آپ کے لیے موقع بھی ہیں اور بوجھ بھی ہوسکتے ہیں۔

خالد مقبول صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا خطہ ترقی کر رہا ہے، ہم وہاں بھی پیچھے رہتے جارہے ہیں، ہمیں اس کے لیے کچھ کرنا چاہیے۔