معیشت کی مضبوطی کیلئے پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے:احسن اقبال

 

اسلام آباد (اُمت نیوز) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ معیشت کی مضبوطی کیلئے پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ معیشت کی مضبوطی کیلئے پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے، تھوڑے عرصے میں ہی ڈیجیٹل دہشتگردی نے زور پکڑا ہے، ڈیجیٹل دہشتگرد سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کی ذہنیت خراب کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہےکہ فیک نیوز معاشرے میں نفرت پھیلانے کا سبب بن رہی ہیں، اسلام نے نفرت اور لڑائی جھگڑے سے منع کیا ہے، لوگوں میں رنگ، نسل اور زبان کی تفریق معاشرتی ثقافت کی بنیاد پر ہونی چاہیے۔