پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ میرے افغانستان کے نجی سفر سے کسی کو کیا نقصان ہے؟
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ افغانستان سے بات چیت کرنا چاہتا ہوں، ان کو کیا نقصان ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی شہری ہوں، بیرون ملک جانے کی مجھ پر کوئی پابندی نہیں لگا سکتا۔
اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ وکلاء، عوام اور پی ٹی آئی کی تحریک سے جعلی کرپٹ مافیا سے جان چھڑائیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اعظم سواتی کی افغانستان جانے کی اجازت نہ دینے کے خلاف درخواست کی پشاور ہائی کورٹ میں چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد نے سماعت کی تھی۔
دورانِ سماعت اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ بلیو پاسپورٹ پر افغانستان جانا چاہتا ہوں، مجھے افغانستان جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔