راولہنڈی: سیکورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں8 خوارج جہنم واصل ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا،دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔
آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ علاقے مں سرچ آپریشن کیا جارہا ہے تاکہ کسی اور خارجی کو ختم کیا جا سکے کیونکہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔