ممبئیٖ: بھارتی ریاست مہاراشٹر میں انتظامیہ نے غیرقانونی تجاوزات کی آڑ میں 25 سال قبل تعمیر کی گئی مسجد کے ایک حصے کو بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں میونسپل ادارے کے اہلکار سبحانیہ مسجد کو بغیر کوئی نوٹس دیے منہدم کرنے مشینری سمیت پہنچ گئے۔
علاقے میں کشیدگی پھیل گئی اور بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوگئے۔ انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی اور متعصبانہ اقدام کے خلاف احتجاج کیا گیا۔
مسلمانوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔ اپوزیشن جماعت کانگریس کے ہندو رکن اسمبلی ورشا سنگواڈ بھی مسجد کی مسماری کے خلاف مسلمانوں کی حمایت میں سامنے آگئے۔
ورشا سنگواڈ نے مسلم آبادی کو یقین دلایا کہ صوبے کے وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے سے مداخلت کی درخواست کی ہے جس پر انھوں نے مسجد کی مزید مسماری کو فی الحال رکوا دیا ہے۔