کراچی: این آئی سی ایچ میں تشدد کے واقعات پر طبی عملے نے او پی ڈی کا بائیکاٹ کردیا۔
شہر قائد کے سب سے بڑے امراض اطفال کے اسپتال میں طبی عملے نے ناقص سیکیورٹی اور تشدد کے بڑھتے واقعات کے خلاف او پی ڈی کا بائیکاٹ کرکے احتجاج کیا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ انتظامی غفلت کے باعث تشدد کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
قومی ادارہ برائے صحت اطفال میں ڈاکٹروں، نرسز اور طبی عملے نے او پی ڈیز کا بائیکاٹ کرتے ہوئے اسپتال میں بڑھتے ہوئے تشدد کے خلاف احتجاج کیا۔ ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں مریضوں کے تیمار داروں کی جانب سے طبی عملے کو ہراساں کیا گیا۔ خاص طور پرایک دن میں متعدد واقعات پیش آئے۔
انہوں نے اسپتال کی سیکیورٹی کو ناکافی قرار دیتے ہوئے تشدد کے واقعات کے خلاف قانونی کارروائی اور اضافی سکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔