اسلام آباد کی عدالت نے فواد چوہدری کو بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں بری کردیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے فواد چوہدری کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے مقدمے کی سماعت کی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے فیصلہ سناتے ہوئے فواد چوہدری کو مقدمے میں بری کردیا۔ فواد چوہدری پر الیکشن کمیشن کو منشی کہنے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
فوادچوہدری وکیل قمر عنایت راجہ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے،وکیل صفائی نے کہاکہ فوادچوہدری کی پریس کانفرنس لاہور میں تھی، مقدمہ یہاں درج ہوا، اس کیس میں مدعی مقدمہ بھی غیرمتعلقہ ہے،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے فیصلہ سنایا۔