لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کو 31دسمبر 2026 تک سیکریٹری دفاع تعینات کیا گیا ہے،فائل فوٹو
لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کو 31دسمبر 2026 تک سیکریٹری دفاع تعینات کیا گیا ہے،فائل فوٹو

لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کو سیکریٹری دفاع تعینات کردیا گیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کو سیکریٹری دفاع تعینات کردیا۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کی بطور سیکریٹری دفاع تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد علی اپنی ریٹائرمنٹ پر یکم اکتوبر کو عہدہ سنبھالیں گے، لیفٹیننٹ جنرل محمد علی دو سال تین ماہ سیکرٹری دفاع کے عہدے پر رہیں گے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کو 31دسمبر 2026 تک سیکریٹری دفاع تعینات کیا گیا ہے۔