فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاک بحریہ میں ورلڈ میری ٹائم ڈے کی مناسبت سے سرگرمیوں کا انعقاد

راولپنڈی: پاک بحریہ میں ورلڈ میری ٹائم ڈے کی مناسبت سے سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔،رواں سال میری ٹائم ڈے کا موضوع ’مستقبل کی جہاز رانی، حفاظت سب سے پہلے‘ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ دن میری ٹائم سیکٹر کے کردار، سیکیورٹی، شپنگ سیفٹی اور سمندر کی اہمیت کی آگاہی اجاگر کرنے کے لیے منایا جاتا ہے

آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک بحریہ نے ماحول دوست قوانین سے متعلق قومی مفادات کو ہم آہنگ کرنے پر زور دیا۔

میری ٹائم سیکٹر کی اہمیت اجاگر کرنے کیلیے پاک بحریہ کے زیر انتظام سیمینارز کا اہتمام کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ میری ٹائم گالا، واک، مضمون نویسی کے مقابلے اور لیکچرز کا بھی اہتمام کیا گیا۔

میری ٹائم سینٹر آف ایکسیلینس، نیشنل انسٹیٹیوٹ آف میری ٹائم افئیرز کے پلیٹ فارمز سے سیمینارز کا اہتمام کیا گیا۔

سربراہ پاک بحریہ نے کہا کہ پاک بحریہ عوام میں میری ٹائم سیکٹر سے متعلق آگہی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ دن میری ٹائم سیکٹر کے کردار، شپنگ سیفٹی اور سمندر کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے منایا جاتا ہے۔