بیروت حملے میں امریکی بنکر بسٹر بم استعمال کیے گئے،ایران

ایران(اُمت نیوز)ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ اسرائیل نے بیروت پر حملے میں امریکی بنکر بسٹر بم استعمال کیے۔

عباس عراقچہ نے کہا کہ ایران ہر صورت لبنان اور مزاحمت کا ساتھ دے گا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملے میں حزب اللّٰہ کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ ہاشم صفی الدین بھی محفوظ ہیں۔

بیروت حملے کے بعد ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے نیشنل سیکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

خامنہ ای کے مشیر علی لاریجانی نے کہا کہ اسرائیل نے سرخ لکیر عبور کردی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حزب اللّٰہ کے سربراہ کی ہلاکت کی صورت میں متبادل قیادت تحریک کو چلانے کے لئے تیار ہے۔