ایران نےحملہ کیا تو فیصلہ کن جواب دیا جائےگا،نیتن یاہو

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ایران خبردار رہے، حملہ کیا تو فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہےکہ حسن نصراللہ کا قتل خطے میں طاقت کا توازن بدلنے کے لیے ضروری تھا، حسن نصراللہ اور ان کے ساتھی اسرائیل کو تباہ کرنا چاہتے تھے، بے شمار اسرائیلیوں اور سیکڑوں امریکی شہریوں کے قاتل حسن نصراللہ سے بدلہ لے لیا۔

نیتن یاہو نے کہا جو آپ کو مارنے کھڑا ہو،پہل کرکے اسے مار دینا چاہیے، مشرق وسطیٰ کے پورے خطے نے اسرائیل کی طاقت تسلیم کرلی۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے ایران کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ ایران خبردار رہے، اسرائیل پر حملہ کیا تو فیصلہ کن جواب دیا جائےگا۔

دوسری جانب لبنان بارڈر پر اسرائیلی فوج کی نقل و حرکت دیکھی گئی، اس حوالے سے عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ نقل وحرکت زمینی کارروائی کا پیش خیمہ ہو سکتی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لبنان پر اسرائیل کے حملے جاری ہیں، ہفتے کے روز حملوں میں 33 افراد شہید اور 195 زخمی ہوگئے، اسرائیلی حملوں سے تقریباً 10 لاکھ لبنانی بے گھر ہو چکے ہیں۔