پی ٹی آئی مذاکرات نہیں چاہتی تو ہمیں بھی پریشانی نہیں،خواجہ آصف

اسلام آباد / نیویارک(اُمت نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر تحریک انصاف کو مذاکرات میں دلچسپی نہیں ہے تو ہمیں بھی کوئی پریشانی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین سے پاکستان کے خلاف کھلی جارحیت ہورہی ہے، ہمارے ملک میں خون خرابہ کرنے والوں کی پناہ گاہیں افغانستان میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عدلیہ اور پارلیمنٹ میں ڈیڈلاک ختم نہ ہوا تو اس کا نتیجہ آئینی میلٹ ڈاؤن ہوسکتا ہے، اگر تحریک انصاف کو مذاکرات میں دلچسپی نہیں ہے تو ہمیں بھی کوئی پریشانی نہیں۔

دوسری جانب خواجہ آصف نے امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے ارکان سے ملاقات بھی کی،ملاقات کا اہتمام قونصلیٹ جنرل آف پاکستان کی جانب سے کیا گیا،اس موقع پرخواجہ آصف نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں ہمیشہ بھرپور کردار ادا کیا،اوورسیز پاکستانیز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم شہبازشریف نے پوری دنیا کے سامنے کشمیر اور فلسطین کا مقدمہ پیش کیا،وزیر اعظم نے بھارتی جارحیت پر منہ توڑ جواب دینے کا پیغام دے کر قوم کی ترجمانی کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔