پی آئی اے نے ملک کا پہلا قومی سیاحتی ایوارڈ اپنے نام کرلیا

 

کراچی(اُمت نیوز)پی آئی اے کیلیے اعزاز، پاکستان کا پہلا قومی سیاحتی ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق عالمی سیاحتی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب میں ایوارڈ قومی ائیرلائن(پی آئی اے )کے سی ای او پی ائی اے ائیر وائس مارشل عامر حیات کو دیا گیا۔

ایوارڈ ملکی سیاحتی کے فروغ میں پی ائی اے کے کردار پر دیا گیا، پی آئی اے واحد ملکی فضائی سروس ہے جو ملک کے طول وعرض کو اندرون وبیرون ملک سے منسلک کرتی ہے۔

پاکستان کے خوبصورت ترین شمالی علاقہ جات کو دنیا میں متعارف کروانے کی ایک مہم بھی پی ائی اے نے چلائی،ایوارڈ حاصل کرنا پی آئی اے کیلیے اعزازکی بات ہے اورہمارے قومی کردارکا اعتراف ہے۔

پی ائی اے بحیثیت قومی ائیرلائن کے اپنا کردار بخوبی نبھاتا رہے گااورملکی سیاحتی کے فروغ میں اپنا کردارادا کرتارہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔