لاہور: پنجاب میں دہشت کی علامت سمجھا جانے والا انتہائی خطرناک شوٹر و ڈاکو اسد جمیل احمد عرف جیلااپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔
جیلا 72 سے زائد مقدمات میں ملوث تھا جو آرگنائزڈ کرائم یونٹ ماڈل ٹائون اور اشتہاریوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوا۔ جیلا دوران ڈکیتی قتل کی تین وارداتوں، کئی بینکوں کی کیش وین لوٹنے سمیت کئی مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔
آرگنائزڈ کرائم یونٹ ماڈل ٹاو¿ن کے مطابق شہزادہ گائوں کاہنہ میں اشتہاریوں کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا تو اشتہاریوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی جس کے تبادلے میں دہشت کی علامت سمجھا جانے والا جیلا ڈکیت مارا گیا جبکہ اس کے 2 ساتھی فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ملزم کو اس کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے تھانہ کاہنہ لے جارہے تھے کہ 4 نامعلوم ملزمان نے اپنے ساتھی کو چھڑوانے کے لیے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے جیلا شدید زخمی ہو گیا جس کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا جو کہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔