فائل فوٹو
فائل فوٹو

مولانا فضل الرحمن 5سال کیلیے جےیوآئی کے بلامقابلہ امیر منتخب

پشاور: جمعیت علما اسلام (جے یوآئی)کے انٹراپارٹی انتخابات مکمل ہوگئے۔

جےیوآئی کا مرکزی انتخابی اجلاس پشاور میں ہوا،اجلاس میں جےیوآئی کی مرکزی مجلس عمومی کے ممبران شریک ہوئے،اجلاس میں سربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمن سمیت مرکزی، صوبائی، و ضلعی عہدیداران شریک ہوئے۔

خواجہ خلیل الرحمن کندیہ شریف نے امیرکیلیے مولانا فضل الرحمن کا نام تجویز کیا،مولانا جمیل الرحمن درخواستی، مولانا امجد خان نے مولانا فضل الرحمن کے نام کی تائید کی۔

علامہ راشد سومرو نے سیکریٹری جنرل کیلیے مولانا عبدالغفور حیدری کا نام تجویز کیا،احمد علی درویش، مولانا جمیل الرحمن درخواستی نے مولانا عبدالغفور حیدری کے نام کی تائید کی۔

مولانا فضل الرحمن آئندہ پانچ سال کیلیے جےیوآئی کے بلامقابلہ امیر منتخب ہوگئے،مولانا عبدالغفور حیدری آئندہ پانچ سال کیلیے جےیوآئی کے بلامقابلہ سیکریٹری جنرل منتخب ہوگئے۔