لاہور ہائیکورٹ نے گورنر کا ڈینز کی تعیناتی کا طے کردہ طریقہ کار کالعدم قراردیدیا۔
اہور ہائیکورٹ نے پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کے ڈیز کی تعیناتی بارے فیصلہ جاری کیا، جسٹس عابد حسین چٹھہ نے ڈاکٹر شازیہ ارشد ودیگر کی درخواستوں پر فیصلہ جاری کیا۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کے ایکٹ میں تعیناتیوں کا طریقہ کار موجود ہے،گورنرازخود کوئی طریقہ کار ایکٹ میں شامل کرنے کا نہیں کہہ سکتے،گورنر کے طے کردہ طریقہ کار کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔