وزیرِ اعظم نے پاکستان پہنچتے ہی آج اہم اجلاس طلب کرلیا

 

اسلام آباد(اُمت نیوز)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے آج اہم اجلاس طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایس سی او اجلاس کی تیاری سے متعلق جائزہ لیا جائے گا، اجلاس میں وزراء اور تمام متعلقہ اداروں کے حکام کو طلب کیا گیا ہے۔

اجلاس میں ملائیشین وزیرِ اعظم کے دورے سے متعلق تیاریوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس رواں ماہ اسلام آباد میں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف آج ہی دورۂ امریکا اور برطانیہ سے وطن واپس پہنچے ہیں۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف 3 دن قبل امریکا سے واپسی پر لندن رک گئے تھے۔