جاپان (اُمت نیوز) جاپان کے وزیر اعظم فومیو کشیدا نے کابینہ سمیت استعفیٰ دیدیا، جس سے ان کے ممکنہ جانشین شیگیرو ایشیبا کیلئے عہدہ سنبھالنے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔
فومیو کشدہ کا کہنا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ جاپان کی حکومتی جماعت ایل ڈی پی کی قیادت میں نیا چہرہ سامنے آئے۔ انہوں نے نئی قیادت کی مکمل حمایت کا عہد کیا۔ اس کے علاوہ فومیو کشدہ نے آئندہ ماہ ہونے والے حکمراں جماعت ایل ڈی پی کے انتخابات میں بھی حصہ نہ لینے کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ فومیو کشیدا کو عوامی حلقوں کی جانب سے سخت تنقید کا سامنا تھااور ان سے وزارت عظمیٰ چھوڑنے کے لئے کہا جا رہا تھا۔
استعفیٰ کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعظم فومیو کشیدا کا کہنا تھا کہ عوام کے اعتماد کے بغیر سیاست نہیں چل سکتی، میں نے سیاسی اصلاحات کو آگے بڑھانے کے عزم کے ساتھ مستعفی ہونے کا فیصلہ عوام کے لیےکیا ہے۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے لیڈر کے طور پر دوبارہ انتخاب نہیں لڑوں گا۔