امریکا(اُمت نیوز)امریکا میں ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیرس کا ایرانی حملے پر ردِ عمل سامنے آ گیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ ایران مشرقِ وسطیٰ میں عدم استحکام پیدا کرنے والی قوت ہے، اسرائیل کی سلامتی کے لیے میری وابستگی غیر متزلزل ہے۔
کملا ہیرس نے کہا ہے کہ ایران اور اس کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف امریکا ہر ضروری اقدام کرے گا۔
انہوں نے کہا ہے کہ امریکی افواج اور مفادات کے دفاع کے لیے جو بھی اقدام ضروری ہو گا کریں گے۔
واضح رہے کہ ایران نے اسرائیل پر سیکڑوں بیلسٹک میزائل داغ دیے ہیں۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں درجنوں دھماکے ہوئے، اس دوران دارالحکومت سمیت اسرائیل بھر میں سائرن بجائے جاتے رہے اور تمام شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کا حکم دیا گیا۔