ایران(اُمت نیوز)ایرانی وزیر خارجہ عباس عراغچی نے کہا ہے کہ اسرائیل پر ایران کا حملہ مکمل ہوگیا ہے، اسرائیل نے مزید جوابی کارروائی کی تو بھر جواب دیا جائے گا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ عباس عراغچی کا کہنا تھا کہ ایران نے اسرائیل کے خلاف اپنے دفاع کا استعمال کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنا جوابی حملہ کرنے سے قبل دو ماہ تک انتظار کیا کہ شاید غزہ میں جنگ بندی ہو جائے۔
عباس عراغچی کا کہنا تھا کہا ایران کی کارروائی ختم ہو چکی ہے تاہم اگراسرائیل مزید جوابی کارروائی کرتا ہے تو اس کا جواب بھرپور اور اس سے بھی زیادہ طاقت سے دیا جائے گا۔
ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران نے اپنے دفاع کا حق استعمال کرتے ہوئے حملہ کیا، ایرانی حملے میں غزہ اور لبنان پر حملوں کیلئے استعمال ہونے والے اڈوں اور عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔