اسلام آباد(اُمت نیوز)سیاسی جماعتوں کے احتجاج سے نمٹنے کے لیے اسلام آباد میں ریڈ زون کو ایک مرتبہ پھر سیل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ریڈ زون کو جانے والے راستوں پر کنٹینرز رکھ دیے گئے جبکہ ریڈ زون کو جانے کے لیے صرف مارگلہ روڈ کھلا رکھا گیا ہے۔
ایکسپریس ہائی وے پر فیض آباد کے مقام پر بھی کنٹینر رکھ دیے گئے جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ صبح سویرے دفاتر اور تعلمی اداروں کو جانے والے سڑکوں پر شہری خوار ہوگئے۔