بلوچستان عوامی پارٹی کے محمد صالح بھوتانی پی بی21 سے کامیاب ہوئے تھے، فائل فوٹو
بلوچستان عوامی پارٹی کے محمد صالح بھوتانی پی بی21 سے کامیاب ہوئے تھے، فائل فوٹو

انٹرا پارٹی الیکشن کیس: پی ٹی آئی کو دستاویزات جمع کرانے کیلیے مہلت

اسلام آباد:  الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی الیکشن کیس میں پی ٹی آئی کو دستاویزات جمع کرانے کیلئے مزید مہلت دے دی۔

ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی بنچ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) انٹرا پارٹی الیکشن کیس پر سماعت کی، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

بیرسٹر گوہر نے موقف اختیار کیا کہ ہم نے انٹرا پارٹی الیکشن ریکارڈ ایف آئی اے سے حاصل کرنے کیلئے عدالت سے رجوع کیا ہے، کورٹ نے ایف آئی اے سے ہمارا ریکارڈ مانگ لیا ہے، ہم نے ایف آئی اے کو کہا ہے کہ ہمیں ریکارڈ دیں ہم کاپی کر کے انہیں واپس کر دیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم نے ایف آئی اے کو کہا کہ آپ کی گاڑی میں ہمارا ریکارڈ پڑا ہے اسے واپس دے دیں، 10 دن تک ہمیں ایف آئی اے سے ریکارڈ مل جائے گا، دستاویزات جمع کرانے کیلیے مزید مہلت دی جائے۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو دستاویزات جمع کرانے کیلیے مزید مہلت دیتے ہوئے انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔