لبنان سے اسرائیل کے شمالی علاقوں میں صبح سے تقریباً 100راکٹ داغے گئے، فائل فوٹو
لبنان سے اسرائیل کے شمالی علاقوں میں صبح سے تقریباً 100راکٹ داغے گئے، فائل فوٹو

حزب اللّٰہ سے جھڑپ میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک، 20 زخمی

اسرائیلی فوج نے لبنانی سرحد میں داخل ہونے کی کوشش کی، اس دوران العدیسہ میں اسرائیلی فوج اورحزب اللّٰہ میں جھڑپ ہوئی ہے جس سے 4 اسرائیلی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ لبنان میں 24 گھنٹوں کے دوران پچپن افراد شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ جھڑپوں میں اسرائیلی فوج کے 20 اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اسرائیلی فوج کے جنگی ہیلی کاپٹر نے ہلاک اور زخمیوں کو لانے کیلئے ہنگامی آپریشن کیا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے آج صبح بیروت پر کم از کم 14 مرتبہ بمباری کی ہے، اسرائیلی فوج کی بمباری سے قبل شہریوں کو علاقوں سے 500 میٹر دور رہنے کی ہدایت کی گئی۔

لبنان سے اسرائیل کے شمالی علاقوں میں صبح سے تقریباً 100راکٹ داغے گئے ہیں، اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ لبنان سے داغے جانے والے راکٹوں سے کوئی زخمی نہیں ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔