یہ لڑکیاں میرے لیے نامحرم ہیں جنہیں میں شیلڈ نہیں دے سکتا، فائل فوٹو
یہ لڑکیاں میرے لیے نامحرم ہیں جنہیں میں شیلڈ نہیں دے سکتا، فائل فوٹو

ڈاکٹر ذاکر نائیک اسلام آباد سے کراچی پہنچ گئے

کراچی: معروف اسلامی مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک اسلام آباد سے کراچی پہنچ گئے۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک نجی ایئرلائن کی پرواز پی ایف 124 کے ذریعے کراچی پہنچے ہیں۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کمرشل پرواز سے کراچی کا سفر کیا۔ ان کے ہمراہ ان کے صاحبزادے فاروق نائک بھی کراچی پہنچے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف سے ڈاکٹر ذاکر نائیک کی ملاقات

قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان کے دورے پر آئے مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ملاقات کی ہے۔

اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات سے قبل وزیراعظم نے ذاکر نائیک کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ آپ کی پاکستان آمد باعث افتخار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں آپ کے لیکچرز بڑے شوق سے سنتا ہوں، پوری دنیا کے مسلمانوں کے دلوں میں آپ کےلیے احترام ہے۔

وزیراعظم نے ممتاز اسلامی اسکالر سے گفتگو میں یہ بھی کہا کہ امت مسلمہ آپ پر نازاں ہے، آپ نے دنیا بھر کو اسلام کا صحیح تشخص سے روشناس کروایا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ امر انتہائی خوش آئند ہے آپ کے سامعین میں ایک بڑی تعداد نوجوانوں کی ہے، آپ کے لیکچر انتہائی پُرمعز اور تاثیر سے بھرپور ہوتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔