ایران میں 88 روز بعد انٹرنیٹ جزوی بحال

صدر مسعود پزشکیان نے ملک بھر میں انٹرنیٹ بحال کرنے کا حکم نامہ جاری کیا ہے، رپورٹ

May 26, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

تہران: ایران میں تقریباً 88 روز تک جاری رہنے والے شدید انٹرنیٹ بلیک آؤٹ کے بعد جزوی طور پر انٹرنیٹ سروس بحال کر دی گئی ہے۔

انٹرنیٹ مانیٹرنگ ادارے نیٹ بلاکس کے مطابق، ایران کی بین الاقوامی نیٹ ورکس تک رسائی میں جزوی بحالی عمل میں آئی ہے۔ یہ پیش رفت ایک روز بعد سامنے آئی جب ایرانی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ صدر مسعود پزشکیان نے ملک بھر میں انٹرنیٹ بحال کرنے کا حکم نامہ جاری کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق، ایران میں یہ انٹرنیٹ بندش جدید تاریخ کی طویل ترین ملک گیر پابندیوں میں شمار کی جا رہی ہے، جس کے باعث عوام، کاروباری اداروں اور آن لائن سروسز کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔