کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 2671 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،فائل فوٹو
کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 2671 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،فائل فوٹو

پاکستان اسٹاک ایکسچینج ایک مرتبہ پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر آگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ہنڈریڈ انڈیکس 950 سے زائد پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ تاریخ کی بلند ترین سطح 82ہزار 974 پر آگیا۔

جمعرات کو کاروبار کے آغاز سے ہی ہنڈریڈ انڈیکس میں تیزی دیکھنے میں آئی اور اتار چڑھائو کے بعد انڈیکس میں 980 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف سے قسط کی منظوری کے بعد پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے۔

معاشی تجزیہ کاروں نے اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کی مختلف وجوہات بتائی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ، شرح سود میں کمی اور سرمایہ کاروں کا حکومت پر اعتماد جیسے عوامل شامل ہو سکتے ہیں۔