حافظ نعیم نے بلاول کو غزہ مارچ میں شرکت کی کی دعوت دی،فائل فوٹو
حافظ نعیم نے بلاول کو غزہ مارچ میں شرکت کی کی دعوت دی،فائل فوٹو

بلاول بھٹو کا جماعت اسلامی کے غزہ ملین مارچ کی حمایت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے ملاقات کی اور انہیں غزہ ملین مارچ میں شرکت کی دعوت دی۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں جماعت اسلامی کا وفد زرداری ہاؤس اسلام آباد پہنچ گیا۔ بلاول بھٹو زرداری سے حافظ نعیم نے ملاقات کی۔ اس موقع پر لیاقت بلوچ اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب بھی موجود تھے۔ حافظ نعیم نے بلاول کو غزہ مارچ میں شرکت کی کی دعوت دی۔

ملاقات کے بعد بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ میڈیا ٹاک کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اسرائیل ریاستی دہشت گردی کررہا ہے، لبنان پر بھی حملہ کیا ہے، حکمرانوں کو غزہ کی صورتحال پر توجہ دینا ہوگی، 7 اکتوبر کو ملک بھر میں بارہ بجے احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکلیں گے، ساری سیاسی اختلافات کے باوجود فلسطین پر ایک ہوجائیں۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی 7 اکتوبر کو اسلام آباد میں ایمبیسی روڈ پر غزہ و لبنان سے اظہار یکجہتی کے لیے ملین مارچ کرے گی۔