پشاور: فیصل واوڈا کے بیان پر بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فیصل واوڈا خودایک پیادہ ہیں وضاحت کریں کس کی ہدایت پر بھگوڑے بنے؟
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ن لیگ سرکاری وسائل اور اداروں کو سیاست کیلئے استعمال کر رہی ہے شہبازشریف، مریم نواز اپنے ضمیر کو شرم کے پانی سے دھوئیں، چچابھتیجی بتائیں وہ کس حیثیت میں عوامی نمائندے بنے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ تصادم کی سیاست وفاقی حکومت کی جانب سےکی جارہی ہے، آئین پاکستان نےہمیں احتجاج کاحق دیاہے،ن لیگ شروع سےپنجاب کارڈکااستعمال کرتی آرہی ہے نہتےمظاہرین پرگولیاں چلاناجمہوریت کےخلاف بغاوت ہے، ماڈل ٹاؤن میں نہتےلوگوں پرگولیاں ن لیگ نےبرسائیں، ملک میں بسنےوالی تمام قومیں پاکستانی ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اور ان کے آلہ کاروں نے عوام کا مینڈیٹ چوری کر کے ان پر زبردستی مسلط ہو گئے ہیں، مسلم لیگ (ن) کے ڈنڈہ بردار جتھہ نے ماضی میں سپریم کورٹ پر بھی حملہ کیا، ہمیں اصلاحات کی ضرورت ہے، اور سیاست کو صرف سیاسی اداروں کے حوالے کیا جانا چاہیے موجودہ وفاقی حکومت نے ملک کے تمام اداروں کو سیاست کی بھینٹ چڑھا دیا ہے۔
سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان عمران خان اقتدار کیلئے لاشیں گرانا چاہتے ہیں، وہ اسی منصوبے پر عمل پیرا ہیں، عمران خان غریب کے بچوں کی زندگیوں سے نہ کھیلیں، یہ کہتے ہیں میرے اقتدار کیلئے لاشیں گرادو۔