کراچی:ماربل اورکان کنی کی صنعت سے وابستہ افراد نے محمد بلال خان مہمند کو آل پاکستان ماربل انڈسٹریز ایسوسی ایشن (APMIA) کا نیا چیئرمین منتخب کرنے کا خیرمقدم کیا ہے۔
آل پاکستان ماربل انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے رہنمائوں اور ممبران نے نومنتخب چیئرمین محمد بلال خان مہمند کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کی دور اندیش قیادت، بے داغ دیانت اور ہماری صنعت کی ترقی کے لیے غیر متزلزل عزم نے آپ کو اس باوقار مقام پر فائز کیا ہے۔
امید ہے کہ نئے چیئرمین APMIA کی رہنمائی میں صنعتی ترقی اور تجارتی مواقع میں اضافہ ہوگا۔ اپنی ذمے داریاں احسن انداز میں نبھاتے ہوئے ایسوسی ایشن کے مقاصد کے حصول میں کامیاب ہونگے۔
انھوں نے کہاکہ آپ کی قائدانہ مہارت کے باعث APMIA کا مستقبل روشن ہے، ماربل کی صنعت سے وابستہ برادری آپ سے اپنےتعاون کا وعدہ کرتی ہے۔