فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیرِاعظم ملائیشیا انور ابراہیم کی حافظ نعیم الرحمٰن سے ملاقات

اسلام آباد:وزیرِ اعظم ملائیشیا انور ابراہیم کی دعوت پران سے امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن اور وفد نے ملاقات کی ہے۔

ترجمان جماعتِ اسلامی کے مطابق 45 منٹ کی ملاقات میں غزہ اور لبنان میں اسرائیلی جارحیت روکنے کے لیے کردار ادا کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

جماعتِ اسلامی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ملائشیا میں فلسطینی زخمیوں کی دیکھ بھال پر حافظ نعیم الرحمٰن نے انور ابراہیم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

ترجمان جماعتِ اسلامی نے بتایا ہے کہ اس موقع پر وزیرِ اعظم ملائیشیا انور ابراہیم نے حافظ نعیم الرحمٰن کو ملائیشیا آنے کی دعوت بھی دی۔