بیروت: حسن نصراللہ کو عارضی طور پر ایک خفیہ مقام پر سپردِ خاک کیا گیا ہے کیونکہ اسرائیل کی طرف سے ایک بڑے جنازے کو نشانہ بنائے جانے کا خدشہ تھا۔
حزب اللہ کے ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ایک بڑے جنازے کے امکان کا جائزہ لیا گیا مگر جب محسوس کیا گیا کہ ایسا ممکن نہیں تو عارضی تدفین کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ جب حالات بہتر ہوجائیں گے تب حسن نصراللہ کی باضابطہ تدفین ہوگی۔
ایک لبنانی عہدیدار نے بتایا کہ حزب اللہ نے لبنان کے اعلیٰ حکام کے ذریعے اسرائیل کے اہم اتحادی امریکا سے ”ضمانت“ حاصل کرنے کی کوشش کی تھی۔
امریکا کی طرف سے ایسی کوئی ضمانت نہیں دی جاسکی تھی کہ اسرائیل کسی عوامی جنازے کو نشانہ نہیں بنائے گا۔