علی امین گنڈاپور کے پی ہاؤس اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد(اُمت نیوز)وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کے پی کے ہاؤس اسلام آباد پہنچ گئے۔

رات پتھر گڑھ کے مقام پر گزارنے کے بعد وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور کا قافلہ اسلام آباد میں داخل ہو گیا ہے۔

ادھر چائنا چوک میں تحریک انصاف کے کارکنون نے پولیس پر پتھراؤ کر دیا جبکہ پولیس نے تحریک انصاف کے کارکنوں پر شیلنگ کی۔

ڈی چوک پر موجود پولیس اور ایف سی چائنا چوک کی طرف مارچ کر گئے۔

واضح رے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر پی ٹی آئی نے احتجاج کی کال دے رکھی ہے، اس حوالے سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے گرد و نواح میں فوج کی تعیناتی کا عمل مکمل ہو گیا۔