علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کی متضاد اطلاعات

سرکاری وسائل کے غلط استعمال کرنے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام پر علی امین گنڈا پور کی گرفتاری کی متضاد اعلاعات ہیں ، پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق انہیں کے پی ہاؤس اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا ۔وزیراعلی کی گرفتاری پولیس نے اسلحہ برآمدگی کیس میں ڈالی، آئی جی اسلام آباد نے علی امین کو گرفتار کیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق علی امین کو گرفتار نہیں کیا گیا ۔

دوسری جانب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف غیر قانونی اسلحہ و شراب برآمدگی کیس پر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کئے گئے ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسین زیدی نے تھانہ بہارہ کہو میں درج مقدمہ کی سماعت کی،متعدد مرتبہ عدالتی طلبی کے باوجود علی امین گنڈاپور پیش نہ ہوئے۔ عدالت نے سماعت کے دوران کہا کہ علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرکےآئندہ سماعت پر عدالت پیش کیا جائے ، عدالت نےکیس کی سماعت 12 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔