لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت اور جوانوں کی نماز جنازہ ادا
لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت اور جوانوں کی نماز جنازہ ادا

لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت اور جوانوں کی نماز جنازہ ادا

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں شہید لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت اور جوانوں کی نماز جنازہ پشاور گیریژن میں ادا کردی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر، سینئر حاضر سروس فوجیوں سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔

شہداء کے جسد خاکی آبائی علاقوں کو روانہ کردیے گئے۔ جہاں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ انہیں سپرد خاک کیا جائے گا۔

لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت 4 اور 5 اکتوبر کی درمیانی شب خوارج کیخلاف آپریشن میں شہید ہوئے تھے۔

اس کارروائی میں لانس نائیک محمد اللّٰہ، لانس نائیک اختر زمان، لانس نائیک شاہد اللّٰہ، لانس نائیک یوسف علی اور سپاہی جمیل احمد نے بھی جام شہادت نوش کیا۔