نئی دہلی: بھارت کی 2 مختلف ریاستوں میں نیم فوجی دستوں کے 2 اہلکاروں نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق خودکشی کا پہلا واقعہ ریاست آسام کے شہر گوہاٹی میں پیش آیا جہاں نیم فوجی دستے سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے جادھو اتول ہری نامی ہیڈ کانسٹیبل نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مارلی۔
گولی چلنے کی آواز سن کر ساتھی اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے تو جادھو ہری کو خون میں لت پایا۔ اسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی موت کی تصدیق کردی گئی۔
خودکشی کرنے والے اہلکار کی شناخت 24 سالہ آکاش کمار کے نام سے ہوئی۔
آسام اور جھاڑ کھنڈ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ دونوں اہلکاروں نے خودکشی سے قبل کوئی تحریر نہیں چھوڑی۔
یاد رہے کہ بھارت میں ذہنی دباؤ کے باعث فوجی اہلکاروں میں خودکشی کے واقعات عام ہیں۔