600 ملین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری سے معیشت پر مثبت اثر پڑے گا، فائل فوٹو
600 ملین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری سے معیشت پر مثبت اثر پڑے گا، فائل فوٹو

گنڈاپوراپنے لوگوں کو چھوڑ کر ڈرپوک کہیں چھپ گیا، عطا اللہ تارڑ

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ علی امین گنڈاپور خیبرپختونخوا ہاؤس جانے کے بعد روپوش ہو گئے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مظاہرین نے شہید اہلکار حمید شاہ کو اغوا کیا اور مارا پیٹا، حکومت ان کی قربانی کو رائیگاں نہیں جانے دے گی، ان کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچا کردم لیں گے۔

عطااللہ تارڑ نے کہا کہ ملک میں معیشت مستحکم ہوئی ہے، اور یہ ملک کو ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں، پوری دنیا پاکستان کی پالیسیوں کی معترف ہے، انہوں نے پہلے بھی آئی ایم ایف کو خط لکھے اور اب یہ مزید نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ احتجاج کے لیے لوگوں کو اسلام آباد لانے والے گنڈاپور اب کہاں ہیں؟ اپنے لوگوں کو چھوڑ کر ڈرپوک کہیں چھپ گیا ہے، سمجھ سے بالاتر ہے جو انہوں نے احتجاج کی کال دی اس کا مقصد کیا تھا، ان کا مقصد لاشیں گرانا تھا، ملک میں عدم استحکام پھیلانے کے لیے اس طرح کے اقدامات کیے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوئی سیاسی لیڈر پاکستان سے زیادہ اہم نہیں، یہ سیاسی مفادات کے لیے قومی مفادات کو نقصان پہنچاتے ہیں، آرمی چیف کے خلاف انہوں نے ملک سے باہر فنڈنگ کی ہے، قومی مفادات سے کھیلنے کی پی ٹی آئی کی تاریخ رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حالات معمول کی طرف آرہے ہیں، معاشی عدم استحکام کی کوشش پھر ناکام ہوئی ہے، ان کو نیوٹرل آرمی چیف ہضم نہیں ہورہا، ان کی تاریخ ہے جو ان کا سیاسی طور پر ساتھ نہ دے اس کے خلاف پراپیگنڈا شروع کردیتے ہیں۔