فائل فوٹو
فائل فوٹو

لبنانی سرحد پر جھڑپیں،اسرائیلی فوجی ہلاک،2 شدید زخمی

تل ابيب: لبنانی سرحد پر حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں مزید ایک اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگیا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے اپنے اہلکار کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بیان میں کہا کہ لبنان کی سرحد پر لڑائی میں ایک فوجی ہلاک ہو گیا اور دو شدید زخمی ہو گئے۔ فوج نے کہا کہ لبنانی سرحد پر لڑائی کے دوران ماسٹر سارجنٹ ایتے ازولے ہلاک ہوگیا۔

یاد رہے کہ حماس نے گزشتہ برس 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حملہ کرکے 1500 کے قریب فوجیوں کو ہلاک کردیا تھا اور 250 افراد کو یرغمال بناکر غزہ لے گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔