فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

ملتان ٹیسٹ؛ پاکستان کے انگلینڈ کیخلاف 328 رنز، 4کھلاڑی آؤٹ

ملتان: پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں میزبان انگلینڈ کے خلاف پاکستان نے 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر328 رنز بنا لیے۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو8 کے مجموعی اسکور پر پہلی وکٹ گر گئی،اوپنر صائم ایوب 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

صائم ایوب کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد کپتان شان مسعود اوراوپنرعبداللہ شفیق نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 253 رنز بنائے۔ عبداللہ شفیق 102 رنز بنا کرآؤٹ ہوگئے،انہوں نے ٹیسٹ میں اپنی پانچویں سنچری بنائی۔

عبداللہ شفیق کے آؤٹ ہونے کے بعد کپتان شان مسعود بھی زیادہ دیر وکٹ پر ٹہر سکے اور 151 رنز بنا کر وکٹ گنوا بیٹھے۔ انہوں نے 4 سال بعد کیریئر کی 11ویں سنچری اسکور کی جس میں 10 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ شان مسعود نے 28 اننگز پہلے انگلینڈ کے خلاف 2020 میں سنچری بنائی تھی جبکہ دوسری مرتبہ انگلینڈ کے خلاف 150 رنز کی اننگز کھیلی ہے۔ سعود شکیل30 رنز بنا کرایل بی ڈبلیو ہو گئے۔

تجربہ کار بلے باز بابر اعظم 35 اور نسیم شاہ بغیر کوئی رن بنائے وکٹ پر موجود ہیں۔

قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ بڑے اسکور کی کوشش کریں گے اور اندازہ ہے کہ بڑی دیر سے جیت نہیں سکے، ہم تین فاسٹ اور دو اسپنرز کے ساتھ کھیلیں گے۔

انگلش اولی پوپ نے کہا کہ پچ میں نمی موجود ہے لہٰذا جلد وکٹیں لینے کی کوشش کریں گے۔ ٹاس جیت جاتے تو پہلے بیٹنگ کا فیصلہ ہی کرتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔