فائل فوٹو
فائل فوٹو

لیگی رکن اسمبلی عادل خان بازائی کی نشست خالی قرار

اسلام آباد: پارٹی ہدایت کے خلاف وزری پر مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی جانب سے دائر ریفرنس پر رکن قومی اسمبلی عادل خان بازائی کی نشست خالی قراردے دی گئی۔

قومی اسمبلی سیکریٹری نے الیکشن کمیشن کو باضابطہ طورپرآگاہ کردیا۔ قومی اسمبلی سکریٹریٹ نے عادل خان بازائی کی نشست 262 خالی قراردے دی۔

خط میں کہا گیا کہ آئین کے آرٹیکل 63 اے کے تحت عادل خان بازائی کی نشست خالی رکھی جائے، پارٹی سربراہ نوازشریف نے عادل خان بازائی کیخلاف ریفرنس دائرکیا۔ واضح رہے کہ عادل خان بازائی قومی اسمبلی کے حلقہ 262 (کوئٹہ -1) سے منتخب ہوگئے تھے۔

بجٹ سیشن کے دوران پارٹی ڈائریکشنزکی خلاف ورزی پرریفرنسز دائرکیا گیا۔ واضح رہے کہ دائر ریفرنس میں کہا گیا تھا کہ ریفرنسز میں کہا گیا ہے کہ ممبران نے بجٹ سیشن کے دوران پارٹی ڈائریکشنز کی خلاف ورزی کی، رکن قومی اسمبلی حکومتی بینچز سے اٹھ کر اپوزیشن بینچز پر بیٹھ گئے تھے لہٰذا ان کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔