غزہ: فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے 7 اکتوبر کے حملوں کی پہلی برسی کے موقع پر اسرائیلی شہر تل ابیب پر راکٹ داغ دیے۔
حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے اعلان کیا کہ اس نے غزہ پر اسرائیلی جنگ اور حماس کی "طوفان الاقصیٰ” آپریشن کی پہلی سالگرہ کے موقع پر تل ابیب کی جانب 5 راکٹ داغے گئے ہیں۔
القسام بریگیڈ کے ٹیلیگرام پر جاری ایک بیان کے مطابق گروپ نے کہا کہ یہ راکٹ اسرائیلی فوج کے عام شہریوں کے خلاف قتل عام اور ہمارے لوگوں کو جان بوجھ کر بے دخل کرنے کے جواب میں داغے گئے ہیں۔
اسرائیلی فوج کے مطابق غزہ کے خان یونس سے5 راکٹ داغے گئے۔ اسرائیل کی میگن ڈیوڈ ایڈوم ایمبولینس سروس کا کہنا ہے کہ حملے میں دو خواتین زخمی ہوئی ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔