کراچی (اُمت نیوز)مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ قراردادیں پاس کرنا بےاختیار لوگوں کا کام ہوتا یے، ہمارے باوسائل لوگ امریکا پر دباؤ ڈالیں۔
کراچی میں فلسطین کانفرنس سے خطاب میں مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ اسلام آباد میں کل جماعتی اجلاس ہوا جس میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کی گئی۔
مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ کاش او آئی سی کے اجلاس کیلئے آج پاکستان سے دعوت نامہ تیار کیا جاتا۔
انہوں نے کہا کہ عرب ممالک صیہونیوں کے سامنے بے بس نظر آتے ہیں، جہاد پر نہیں جاسکتے، عرب ممالک اسپتال بنا کر دوائیں تو بھیج سکتے ہیں۔
مفتی منیب کا کہنا تھا کہ غزہ میں مصر کی سرحد سے دواؤں کی ترسیل تو کی جاسکتی ہے، اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل ہمیں سمجھاتی ہے جمہوریت کے بت کو پوجو۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب اقوام متحدہ جمہوریت کی ضد بن چکا ہے جو مظلوموں کو انصاف دینے میں ناکام ہوچکا ہے۔