فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف کا پنجاب کے 8 شہروں میں احتجاج کا فیصلہ

لاہور:پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب کے 8 شہروں میں بھرپور احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔

‏تحریک انصاف نے 11 اکتوبر کو ملتان اور ساہیوال میں احتجاج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ‏12 اکتوبر کو گوجرانوالا اور سرگودھا میں احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ‏13 اکتوبر کو ڈی جی خان، 14 اکتوبر کو لاہور اور فیصل آباد میں احتجاج  کیا جائے گا۔

‏تحریک انصاف نے قیادت کو اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔پنجاب میں احتجاج کے بعد اسلام آباد میں احتجاج کی دوبارہ کال دی جائے گی، ‏اسلام آباد میں احتجاج کی کال کا فیصلہ تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کرے گی۔