بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ کیس ٹو میں ضمانت کی درخواست پر سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔
عدالت نے ایف آئی اے کی کیس میں پراسیکیوٹر مقرر کرنے کے لیے ایک ہفتے کا وقت دینے کی استدعا بھی مسترد کردی۔
عدالت میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ کل تک پراسیکیوٹر مقرر کر کے عدالت میں پیش ہوں۔
بشریٰ بی بی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ مقدمہ یہ بنایا کہ 7 مئی سے 10 مئی کے دوران تحفے ملے، ملٹری سیکریٹری نے توشہ خانہ کے سیکریٹری کابینہ ڈویژن کو انفارم کردیا تھا۔
سلمان صفدر نے کہا کہ بلغاری سیٹ کی تقریباً 60 لاکھ روپے قیمت لگائی،پرائس کا تخمینہ 5.8 ملین لگایا گیا، اس قیمت کے تخمینہ کو کسٹم کلیکٹر سمیت تین افراد نے درست قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ تقریباً 30 لاکھ روپے کی ادائیگی پر یہ خرید لیا گیا، پراسیکیوشن کا کہنا ہے کم قیمت لگوا کر خزانے کو نقصان پہنچایا گیا۔
وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ توشہ خانہ ٹو کیس پہلے ریفرنس سے ملتا جلتا کیس ہے، پہلے اور اس ریفرنس میں ایک جیسے الزامات ہیں۔
عدالت میں انہوں نے کہا کہ ایک توشہ خانہ کے دو مقدمات کیسے بن سکتے ہیں، دونوں مقدمات میں ملزمان بھی ایک جیسے ہیں۔
بعدازاں عدالت نے بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ کیس ٹو میں ضمانت کی درخواست پر سماعت کل تک ملتوی کردی